”یہ کسی اور کی نہیں ہو سکتی، میں نے اس کا بہت بار پیچھا کیا ہے کیونکہ۔۔۔“ ٹنڈولکر کی بیٹی سے فون پر فحش باتیں کرنے اور دھمکانے والے شخص نے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، ٹنڈولکر کی بھی ہوائیاں اڑ گئیں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر کو فون کر کے فحش باتیں کرنے والے اور اغواءکی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے مگر اس نے دوران تفتیش کچھ ایسے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں کہ سچن ٹنڈولکر کی بھی ہوائیاں اڑ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”قصور میں قتل ہونے والی زینب کے ہاتھ میں تو۔۔۔“ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آتے ہی تہلکہ خیز انکشاف بھی ہو گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی کئی سوال جنم لینے لگے کیونکہ۔۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص مغربی بنگال کے ضلع ہلدیہ کے علاقے مہیشا دل سے گرفتار ہوا جس کا نام دیب کمار میٹی ہے۔ ممبئی پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ایک افتر بھیم سین گائیکوار کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کئے جس نے سارا ٹنڈولکر کو فون کر کے غلیظ زبان استعمال کی اور شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر اسے اغواءکرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے جس نے ٹنڈولکر کے گھر کی گئی کئی فون کالز میں سے ایک کے دوران کہا کہ ”آپ اس کو فون دینا نہیں چاہتے۔ وہ صرف میری ہے، میں اس کے ساتھ شادی کروں گا، وہ اور کسی کی نہیں ہو سکتی۔میں نے اس کا بہت بار پیچھا کیا ہے، میں اس کو نہیں چھوڑنے والا۔ “
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
عدالت نے میٹی کو 11 جنوری تک پولیس حراست میں دے رکھا ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک مصور ہے اور حال ہی میں نفسیاتی بیماری کا شکار ہوا ہے۔ پولیس تاحال یہ معلوم کرنے میں ناکام ہے کہ اسے ٹنڈولکر کی رہائش گاہ کا نمبر کہاں سے اور کیسے ملا۔
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ”میٹی کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ہے اور اسے باندرہ میٹروپولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا ہے جس نے 11 جنوری تک اسے پولیس حراست میں دیدیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔“