نوجوان لڑکے نے چند دن اپنی گرل فرینڈ کو نظر انداز کیا تو لڑکی نے سب سے اہم چیز زبردستی چھین لی، تصاویر منظر عام پر آئیں تو پوری دنیا کے مرد کانپ اُٹھے، کیا چیز تھی؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

نوجوان لڑکے نے چند دن اپنی گرل فرینڈ کو نظر انداز کیا تو لڑکی نے سب سے اہم چیز ...
نوجوان لڑکے نے چند دن اپنی گرل فرینڈ کو نظر انداز کیا تو لڑکی نے سب سے اہم چیز زبردستی چھین لی، تصاویر منظر عام پر آئیں تو پوری دنیا کے مرد کانپ اُٹھے، کیا چیز تھی؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان نے کچھ دن تک اپنی گرل فرینڈ کو نظرانداز کیا تو لڑکی نے اس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ جس کا کوئی مرد تصور بھی نہیں کر سکتا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر شیفیلڈ کی یہ لڑکی کچھ دن تک بیمار رہی اور اس کا بوائے فرینڈ اس کو نظرانداز کرتا رہا۔ جب وہ صحت مند ہوئی اور لڑکے سے ملی تو اس نے لڑکے کا موبائل فون پکڑا اور اس کے بینک اکاﺅنٹ سے تمام رقم اپنے اکاﺅنٹ میں منتقل کرکے اسے کنگال کر دیا۔

اس لڑکے اور لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آ سکی تاہم لڑکے کے ہیری لوفٹس نامی دوست نے ٹوئٹر پر رقم کی ٹرانزیکشن کا سکرین شاٹ لے کر پوسٹ کیا ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ ”میرا روم میٹ اپنی گرل فرینڈ کو نظرانداز کر رہا تھا جس پر لڑکی نے میرے دوست کی تمام رقم لے لی۔“ رپورٹ کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں طالب علم ہیں۔ لڑکے کے اکاﺅنٹ میں 1500پاﺅنڈ کی رقم تھی جو لڑکی نے اپنے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کی۔ ٹوئٹر صارفین اس لڑکی پر تنقید کر رہے ہیں تاہم ان کے جواب میں ہیری کا کہنا ہے کہ ”لڑکی نے یہ کام مذاق میں کیا، رقم لینے کے بعد اس نے میرے دوست سے کہا کہ اب رقم لینے کے لیے تو تم بار بار میرے پاس آتے رہو گے ناں، تمہیں جب جتنی رقم چاہیے ہو، مجھ سے آ کر لے لینا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ