’حاملہ ہونے سے پہلے جن خواتین کا اس چیز سے سامنا ہو ان کے بچوں میں پیدائشی نقائص کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، پاکستانیوں کے لئے پریشان کن خبر

’حاملہ ہونے سے پہلے جن خواتین کا اس چیز سے سامنا ہو ان کے بچوں میں پیدائشی ...
’حاملہ ہونے سے پہلے جن خواتین کا اس چیز سے سامنا ہو ان کے بچوں میں پیدائشی نقائص کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، پاکستانیوں کے لئے پریشان کن خبر

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے اور اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر پاکستانی پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”حاملہ ہونے سے پہلے جو خواتین آلودہ فضاءمیں رہیں ان کے ہاں مختلف معذوریوں کے شکار بچے پیدا ہونے کا امکان بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔“

یونیورسٹی آف سنسیناٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ریاست اوہائیو میں 2006ءسے 2010ءکے درمیان پیدا ہونے والے 2لاکھ 90ہزار بچوں کی صحت اور ان کی ماﺅں کی جائے رہائش پر فضائی آلودگی کے تناسب کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے جن میں انہوں نے بتایا کہ ”صاف ہوا میں 0.01ملی گرام فی کیوبک میٹر آلودگی خواتین کے ہاں معذور بچے پیداہونے کے امکان میں 19فیصد اضافہ کرتی ہے۔ایسی خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کوسب سے زیادہ تالو کے نقائص، ہونٹوں کے پھٹنے اور معدے کے حد سے زیادہ بڑے اور باہر نکلے ہونے جیسی معذوریاں لاحق ہوتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...