نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ٹیم میںحارث سہیل دو سال بعدجگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ عماد وسیم اور صہیب مقصود فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمد مختصر فارمیٹ میں بھی کپتان برقرار رہیں گے۔ بیٹنگ لائن میں فخر زمان، عمر امین، احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک اور حارث سہیل شامل ہیں جبکہ آل راونڈر محمد نواز، فہیم اشرف، شاداب خان اور عامر یامین کیویز کے خلاف ان ایکشن ہونگے۔ فاسٹ بولر حسن علی، محمد عامر اور رومان رئیس بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔
آل راونڈرحارث سہیل 2015کے بعد پہلی بار ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریزکا آغاز 22 جنوری کو ہو گا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...