روایتی رقص ”ہاکا “ سے پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈونیڈن میں استقبال

ڈونیڈن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کے لیے ڈونیڈن پہنچ گئی، جیت کے متلاشی گرین شرٹس کا ایئرپورٹ پر ہی روایتی انداز ”ہاکا“ سے استقبال کیا گیا، شاہین روایتی رقص سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ قومی کھلاڑیوں کے سامنے نیوزی لینڈ کا تاریخی   ”ہاکا“ انداز پیش کیا گیا جس سے سب محظوظ بھی ہوئے اور ڈانسرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔یہ نیوزی لینڈ کا روائیتی ڈانس ہے جو جیت کی خوشی یا کسی کو چیلنج دیتے ہوئے کیا جاتا ہے ،نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ انداز انیسوٰیں صدی میں شروع ہوا جو آج تک مقبول ہے ۔نیوزی لینڈ میں اس ڈانس کا اندازا س بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ کہ سکول وکالجز میں اس کی باقاعدہ کلاسز دی جاتی ہیں ،جن میں طلبا کو زندگی میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کر نا ہے


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے 13 جنوری کوکھیلا جائے گا۔

...ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...