بھارتی فوج کے سربراہ نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کردی

بھارتی فوج کے سربراہ نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کردی
بھارتی فوج کے سربراہ نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کردی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی طالبان سے مذاکرات کی حمایت کر دی۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوںنے کہا ہے کہ اگر طالبان مذاکرات کے لیے کوئی شرائط نہیں لگاتے تو ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں، طالبان سے مذاکرات خطے، پاکستان اور بھارت کے بھی مفاد میں ہیں۔

بھارتی جنرل نے مذاکرات کے لیے خود ایک شرط لگاتے ہوئے کہا کہ طالبان سے تبھی مذاکرات کیے جائیں اگر وہ افغانستان میں پائیدار امن کے خواہش مند ہوں۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو اپنے گھر کا پچھلا حصہ سمجھتا ہے اس لیے وہ افغانستان میں ایسی صورت حال چاہتا ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہو۔

مزید : بین الاقوامی