انڈس موٹر کمپنی نے گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان2018 ءکا ایوارڈ جیت لیا

انڈس موٹر کمپنی نے گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان2018 ءکا ایوارڈ جیت لیا
انڈس موٹر کمپنی نے گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان2018 ءکا ایوارڈ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈس موٹرز کمپنی نے ملٹی نیشنل کمپنیز کی کیٹیگری میں گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان 2018 ءکا سیکنڈ پرائز برائے Business Sustainablity Award 2018 حاصل کر لیا ہے۔ اس اعلیٰ ایوارڈ کا ملنا یو نائیٹڈ نیشن گلوبل کمپیکٹ (UNGC) کے دس اصولوں کو پورا کرنے اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز (SDGs) کو پورا کرنے کی توثیق ہے۔
مسلسل چوتھی مرتبہ اس ایوارڈ کا جیتنا، معیارِ زندگی کو بڑھانے اور اقوام متحدہ کے مستقل ترقی کے اہداف کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہوکر ایک صحت مند مستقبل کی طرف قدم بڑھانے میں معاونت کرنے کے IMC کے مسلسل عزم کی نشاندھی کرتا ہے۔، لہذا، کمپنی ہمیشہ اچھی گورننس پر عمل کرنے کو ترجیح دیتی ہے،جس کا مقصد انتظامیہ اور ملازمین کے عملدرآمد کے لئے انضباطی کنٹرول، باقاعدگی سے آڈٹ اور شفافیت ، واضح منیجمنٹ کے ذریعے کام اور تمام کارکنوں کے لئے منصفانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے احترامِ مزدور قوانین کو یقینی بنانا ہے۔کمپنی نے بہترین آپریشنل طریقوں پر عملدرآمد اور صحت سمیت حفاظت کے سخت معیار کو برقرار رکھنے کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے میں معاونت کی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، IMC کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی اصغر جمالی نے کہا:”ہم اپنے بزنس آپریشن میں بہترین طریقوں کو برقرار رکھتے ہیںجس کا اعتراف GNCP کی جانب سے اس ایوارڈ کا ملنا ہے۔ یہ توثیق نہ صرف یہ کہ UNGC اصولوں کے مطابق ہمارے مشن کو جاری رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی فراہم کرتی ہے اور SDGs کے لئے ہماری معاونت کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاآج کی کاروباری دنیا میں،سسٹین ایبل موومنٹ حکومتوں اور کاروباری اداروں کو چلانے کے لئے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کر رہی ہے، جو نہ صرف یہ کہ ماحول اور معاشرے کے لئے اچھی ہے،بلکہ کمپنی کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

مزید :

بزنس -