کرپشن کیس، پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد

کرپشن کیس، پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر ...
کرپشن کیس، پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت پشاور نے کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج احتساب عدالت محمد اشتیاق نے دونوں میاں بیوی پر فردجرم عائد کردی۔دونوں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے 4 گواہوں کو 24 جنوری کوطلب کرلیا۔