” بہت برا ہوا ، سردیوں میں لوڈ شیڈنگ “ مریم اورنگریزیب نے ” دیوداس “ کی ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ دیکھ کر پوری تحریک انصاف بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے گی

” بہت برا ہوا ، سردیوں میں لوڈ شیڈنگ “ مریم اورنگریزیب نے ” دیوداس “ کی ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان ایک دوسرے کیخلا ف بیانات کی جنگ چل رہی ہے اور دونوں کے رہنماایک دوسرے پر سنگین الزام عائدکرتے ہوئے نظر آتے ہیں تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ ٹویٹر پر بھی اکثر ایسا منظر دیکھنے کو مل جاتا ہے کہ صارفین کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عابد شیر علی اکثر ٹویٹر رپر اس طرح کے پیغامات جاری کر دیتے ہیں جو کہ موضوع بحث بن جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب آج کل ایک ٹویٹر پر نوازشریف میمی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ جھاڑو اٹھائے کھڑے ہیں جسے پی ٹی آئی کے صارفین کی جانب سے خوب ٹرول کیا جارہاہے ۔

ن لیگی رہنما مریم اورنگریز یب نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کر دی ہے جسے سن کر ہر کسی کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو گیاہے تاہم پی ٹی آئی کے صارفین کا تھوڑا بہت غصے میں بھی آنے کا امکان ہے ۔

فلم دیوداس میں شارخ خان کی ادکاری کو بے حد پسند کیا گیا  جو کہ 2002 میں ریلیز کی گئی تاہم اس فلم میں انہوں نے ایک شرابی انسان کا کردار نبھایا ہے جو کہ محبت میں ٹوٹ جاتا ہے ۔اس فلم کے ایک سین نے بہت شہرت پائی جب وہ شراب کے نشے میں دھت ہو کر گھر آتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ اس کا باپ اس دنیا سے چلا گیا ہے اور گھر میں افسوس کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہواہے ۔

شارخ خان گھر پہنچتا ہے اور وہاں بیٹھی اپنی والدہ کے ساتھ گفتگو کرتا ہے جس کا معرو ف ڈائیلاگ ” بہت برا ہوا “ ہے تاہم اس  چند سکینڈ کے کلپ پر ڈبنگ کی گئی ہے ۔یہ کلپ ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے دشیئر کیا  جو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہا ہے ۔اس ویڈیو میں شارخ خان کی آواز پر ڈبنگ کی گئی ہے ۔

ویڈیو میں شارخ خان کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ بہت برا ہوا ، تبدیلی کی موت ہو گئی ،بہت برا ہوا ،کچھ ہی مہینوں میں تبدیلی کی موت ہو گئی ، ہا ں لیکن ایک بات تو ہے ، کرپشن نہیں کی ، کرپشن کرتے ہی کیسے ، کوئی کام بھی نہیں کیا جس میں کرپشن کرتے ، اوپر سے سردیوں میں لوڈ شیڈنگ ، سچ بولانا ، سچ کڑوا ہوتا ہے ، اور بدبو دار بھی ، بہت برا ہوا ، روک سکوتو روک لو ، لوڈ شیڈنگ آئی رے ،مہنگائی آئی رے ، مہنگائی آئی رے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس