خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل ، ڈی ایچ او نے سروے رپورٹ طلب کرلی

خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل ، ڈی ایچ او نے سروے رپورٹ ...
خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل ، ڈی ایچ او نے سروے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )سپریم کورٹ آف پاکستان کے دئے گے احکامات پر ضلع عمرکوٹ میں خواجہ سراہوں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں تشکیل دی گی کمیٹی کا اجلاس جس کے چیرمین ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد کیا گیا ۔

اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ ، نادرا کے انچارج قربان منگریو ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سلیم شیخ،سوشل ویلفیر آفیسر سروپ چند مالہی اور دیگرآفسران نے شرکت کی ، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے ضلع عمرکوٹ میں خواجہ سراہوں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں مربوط حکمت عملی بنائی جائے اور پورے ضلع میں نئے سروے کر کے رپورٹ دی جائے خواجہ سراہوں کی تعداد کتنی ہے جس پر سوشل ویلفیر آفیسر سروپ چند مالہی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ضلع میں موجودہ ریکارڈ کے متعلق کل تیسری جنس خواجہ سراہوں کے 13 لوگ موجود ہیں جس میں سے 11 لوگوں کے قومی شناختی کارڈ بن چکے ہیں اور ان تمام لوگوں کا ایک فوکل پرسن (گرو فقیر ممتاز) بھی مقرر کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت دی کہ نئی سروے میں شامل ہونے والے تمام خواجہ سراہوں کے لوگوں کی میڈیکل کروا کر میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے تاکہ ان کے قومی شناختی کارڈ بنائے جانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا سروے جلد سے جلد مکمل کروا کے رپورٹ دی جائے اور آئیندہ اجلاس ایک ماہ کے اندر طلب کیا جائے گا اور کئے گے فیصلوں سے متعلق جواب طلب کیا جائے گا ۔