”آپ چپ کا روزہ کب توڑیں گے؟“ نواز شریف نے اس سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

”آپ چپ کا روزہ کب توڑیں گے؟“ نواز شریف نے اس سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ ہر ...
”آپ چپ کا روزہ کب توڑیں گے؟“ نواز شریف نے اس سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف سمیت دیگر اہل و عیال نے ملاقات کی جس دوران دوپہر کا کھانا بھی کھایا گیا اور مختلف معاملات پر گفتگو بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کیساتھ ملاقات کرنے والوں میں سے ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ ”آپ چپ کا روزہ کب توڑیں گے؟ تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ وہاں موجود ہر کوئی حیران رہ گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے معروف صحافی ارشد وحید چوہدری کے مطابق نواز شریف نے جواب دیا کہ ” کیسے سنے گا میری کہانی، میری زبانی؟“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور