اپنے آئیڈل اداکار یش سے ملنے کی خواہش نہ پوری ہونے پر مداح نے خود سوزی کر لی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ” یش “ کی ابھی چند دن قبل ہی ”KGF“فلم ریلیز ہوئی ہوئے جس نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اور باکس آفس پر بھر پورکمائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔
یش کے بھارت سمیت ہمسایا ملکون میں بھی بے پناہ مداح ہیں اور ان کی فلموں کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں تاہم بھارت میں آج ایک نہایت ہی افسوسناک واقعہ اس واقعہ پیش آیا جب ایک مداح نے ملاقات اور تصویر بنوانے کی خواہش پوری نہ ہونے پر خود کو آگ لگا لی۔
یش کی 8 جنوری کو سالگرہ ہوتی ہے اور وہ اس موقع پر ملاقاتیں بھی کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے اداکار امبریش کی موت کے باعث تقاریب کو منسوخ کر دیا تاہم ان کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے اس فیصلے سے یہ سب کچھ ہو سکتا ہے ۔
خود کشی کرنے والے نوجوان کی شناخت روی رگو رام کے نام سہوئی ہے جس کی عمر 26 سال تھی جو کہ ہمیشہ کی طرح یش کے گھر باہر سیلفی بنانے اور ملاقات کرنے کیلئے آیاتھا تاہم خواہش پوری نہ ہونے پر وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور خود کو آگ لگا دی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا تھا کہ روی کا 70 فیصد جسم جھلس چکا تھا تاہم اداکار کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قریب واقع وکٹوریاں ہسپتال پہنچایا ۔
رپورٹس کا کہناتھا کہ ڈاکٹر کے ٹی رمیش نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت ہم روی کے جلے ہوئے جسم پر مرہم لگا رہے تھے تو اس نے پوچھا کہ یش اسے ملنے آ ئے گا کیونکہ وہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں جھول رہا تھا ۔روی کے والد کا کہناتھا کہ روی ہر سال یش سے ملنے کیلئے جاتا تھا اور گزشتہ سال وہ ہمیں بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا ، اس سال ہم نے اس سے کہا تھا کہ تم رہنے دو مت جاو لیکن اس نے جانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
روی کے والد کا کہناتھا کہ ہم یہ معلوم نہیں کہ اسے پٹرول کہاں سے مل گیا ۔ بھارتی رپورٹس کا کہناتھا کہ اداکار یش نے بھی ممکنہ طور پر ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس طرح کے مداح نہیں چاہیے ،یہ محبت نہیں ہے ، یہ میرے لیے باعث خوشی نہیں ہے ، اس سے تکلیف پہنچتی ہے ۔ یش کا کہناتھا کہ میں دوبارہ کبھی بھی اس طرح ہسپتال کسی سے ملنے کیلئے نہیں آﺅں گا کیونکہ یہ مداحوں کو غلط پیغام دیتاہے کہ میں اس طرح سے ان کو ملنے کیلئے آﺅں گا کہ اگر وہ کوئی خطرناک قدم اٹھائیں گے ۔