سٹار فٹبالرز کی آمد کے بعد ہالی ووڈ کے معروف گلو کار نے بھی پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا

سٹار فٹبالرز کی آمد کے بعد ہالی ووڈ کے معروف گلو کار نے بھی پاکستان آنے کا ...
سٹار فٹبالرز کی آمد کے بعد ہالی ووڈ کے معروف گلو کار نے بھی پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں مشہور سٹا ر فٹبالر کاکا اور فیگو کراچی پہنچ گئے جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیااور اب پاکستان میں مشہور ہالی ووڈ گلوکار ایکون نے بھی پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق امریکی پاپ گلوکار ایکون رواں سال پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔امریکی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ایکون اپریل میں کراچی اور لاہور میں پرفارم کریں گے۔ ایکون ورلڈ سوکر سٹارز کے ساتھ پرفارم کرکے شائقین کا دل لبھائیں گے، ایکون بھی پاکستان آنے کے حوالے سے پرجوش ہیں ۔

مزید :

تفریح -