محکمہ انہار‘ 40سے زائد اسامیاں خالی‘ دفتری امور ٹھپ

    محکمہ انہار‘ 40سے زائد اسامیاں خالی‘ دفتری امور ٹھپ

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) محکمہ انہار پنجاب میں ایس ڈی اوز کی کمی،صرف بہاولپور،ملتان اور ڈی جی خان ژون میں چالیس سے زائد آسامیاں خالی ھونے کے باعث دفتری امور میں شدید مشکلات، دفتری امور چلانے کیلئے اکثر ایس ڈی اوز کے پاس دو سے تین سب ڈویژنوں کے اضافی چارج دیئے گئے ہیں تاکہ دفتری امور میں حاہل مشکلات کو کم کرکے لوگوں کو مشکلات سے بچایاجاسکے:زرائع کے مطابق صرف بہاولپور ژون میں سترہ ملتان گیارہ اور ڈی جی خان ژون میں ایس ڈی اوز کی سات(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

 آسامیاں خالی پڑی ہیں جسکی وجہ سے ژون کے اکثر ایس ڈی اوز کو ڈبل سے ٹربل چارج دیکر کام چلایاجارہاھے جسکی سے جہاں ایس ڈی اوز کی کارکردگی متاثر ھوتی ھے وہاں وہ اپنیاصل پوسٹنگ پوائنٹ پر بھی صحیح طور توجہ نہیں دے پاتے اور اسطرح وہ مختلف دفاترز کے درمیاں شٹل کاک بن کررہ جاتے ہیں محکمہ انہار ڈی جی خان زرائع سے ملنی والی اطلاعات کے مطابق چیف انجینئر ڈی جی خان ژون راشد منصور اور بہاولپور،ملتان ژونز کے چیف انجینئرز نے سیکرٹری ایری گیشن کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری کی ھدایت پر آج دس جنوری کو لاھور میں ڈی پی سی کا اجلاس طلب کیاگیاھے جسمیں صوبہ بھر کے پہلے ٹاپ 45 سب انجینئرز کی تفصیل طلب کی گئی  ھے تاکہ ان میں سے پہلے 30 سب انجینئرز کو بطور ایس ڈی اوز پروموٹ کیاجاسکے ڈی پی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان ژون کے چیف انجینئرز لاھور روانہ ھوگئے۔

اسامیاں خالی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...