حکومت ہسپتالوں کا سکیورٹی بل فوری  طور پر منظور کرائے‘ ڈاکٹر مسعود ہراج

حکومت ہسپتالوں کا سکیورٹی بل فوری  طور پر منظور کرائے‘ ڈاکٹر مسعود ہراج

  



 ملتان ( وقا ئع نگار) ڈیرہ غازیخان ہسپتال میں فائرنگ کا واقعہ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کا بل اسمبلی سے فوری منظور کروانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق دو روز قبل ڈیرہ غازیخان میڈیکل کالج و ہسپتال (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

میں وارڈ کے اندر ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی بعدازاں ملزم کو حراست میں لیکر اس سے پستول اور چاقو برآمد کر لیا گیا،واقعے پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی سیکیورٹی کا یہ عالم ہے کہ کوئی بھی باآسانی اسلحہ لے کر وارڈز میں داخل ہو سکتا ہے،پنجاب حکومت کارڈیالوجی ہسپتال لاہور جیسے کسی اور بڑے سانحے کا انتظار کرنے کی بجائے سیکیورٹی بل اسمبلی سے منظور کروا کے قانون بنائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائیگا

سکیورٹی بل 

مزید : ملتان صفحہ آخر