ناقص کارکردگی‘ 21ایکسائز انسپکٹرز کو شوکاز جاری‘ جواب طلب

    ناقص کارکردگی‘ 21ایکسائز انسپکٹرز کو شوکاز جاری‘ جواب طلب

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویڑن عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ملتان میں نارکوٹکس کنٹرول تھانہ کے قیام سے منشیات کے مکروہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کاروائی کی جاسکے گی جبکہ بہت جلد منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں نئے قانون کی منظوری سے ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے میں آسانی ہوگی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ نئے قانون کے تحت منشیات فروشوں کی جائیداد ضبطگی اور آیس،کوکین اور دیگر منشیات کے حوالے سے سزائیں شامل ہیں۔ اور نئے قانون میں نارکوٹکس کنٹرول فورس کی بھی تشکیل کی جایے گی انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں بھی ایکسائز ٹیمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

شوکاز

مزید : ملتان صفحہ آخر