شدید دھند‘ فلائٹ آپریشن 13گھنٹے معطل‘ ٹرینیں تاخیر کا شکار

  شدید دھند‘ فلائٹ آپریشن 13گھنٹے معطل‘ ٹرینیں تاخیر کا شکار

  



ملتان‘’راجن پور (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر) شدید دھند، ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن 13 گھنٹے تک معطل رہا، دو پروازیں منسوخ، دو کا رخ لاہور اور کراچی کی جانب موڑ دیا گیا، 12 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق شدید دھند کے باعث ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہو گیا، فلائیٹ آپریشن 13 گھنٹے تک معطل رہا جس ے باعث قومی ایئرلائن کی ریاض سے آنے والی پرواز کا رخ کراچی موڑ دیا گیا،جبکہ جدہ سے آنے والی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

پرواز کو لاہور بھجوا دیا گیا، کراچی سے ا?نے اور جانیو الی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا، اسی طرح شارجہ سے ا?نے اور جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 6،6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں، اسی طرح دوبئی سے ا?نے اور جانے والی پرواز 5 گھنٹے تاخیر کا شکا ہوئی، جدہ جانے والی پرواز 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، پروازوں کی تاخیر سے روانگی، منسوخی اور ڈائیورشن سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر ہو رہا ہے، جو موسم بہتر ہونے کے بعد ہی ٹھیک ہو گا۔ ملتان شہر اور گردونواح میں شدید دھند، ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم- گزشتہ روز کراچی ایکسپریس، تیز گام،جعفر ایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس،پاکستان ایکسریس،شاہ حسین ایکسپریس،اور عوامی سمیت دیگر گاڑیاں 4 سے 8 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں،مسافر پریشان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 7گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 4گھنٹے، تیز گام ساڑھے 4 گھنٹے، لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ساڑھے 5گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں - خیبر میل ساڑھے 4گھنٹے، ملت ایکسپریس 8گھنٹے اور ہزارہ ایکسپریس 7 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچیں ٹرینوں کی گھنٹوں کی تاخیر نے مسافروں کو پریشان کئے رکھا اور وہ شدید ٹھنڈ میں کئی گھنٹے تک ٹرینوں کی آمد کے منتظر رہے۔ راجن پور شہر میں دھند کاسلسلہ جاری ہے رات گئے دھند شروع ہوکر صبح بارہ بجے تک دھند رہتی ہے دھند سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ دھندکے باعث انڈس ہائی وے پرٹریفک کی رَوانی متاثر ہورہی ہے گذشتہ روز مسافر ٹرک اور آئل ٹینکر میں بنگلہ دھینگن کے قریب تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوکی ٹیموں نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتا ل منتقل کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر