ری فنڈ کلیمز کی ادائیگی‘ ریجنل ٹیکس دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم‘ فوکل پرسن مقرر

  ری فنڈ کلیمز کی ادائیگی‘ ریجنل ٹیکس دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم‘ فوکل پرسن ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صنعتکاروں، برآمد کنندگان و دیگر سٹیک ہولڈرز کو ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کیلئے ملتان سمیت تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں ہیلپ ڈیسک قائم کرتے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

ہوئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیئے ہیں۔ ایوان صنعت و تجارت ملتان، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن،سمیت مرکزی تنظیم تاجران اور دیگر صنعتی، کاروباری، تجارتی، برا?مدی تنظیموں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کی روشنی میں چیئر مین فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو کا احسن اقدام قرار دیا ہے۔ملتان سمیت دیگر شہروں کے برا?مد کنندگان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز بالخصوص سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز سیکٹر کو ری فنڈ کلیموں کی وصولی کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب حکومت نے اکتوبر تک کے ریفنڈ ادا کر دیئے ہیں تاہم ان میں مزید بہتری لانے کیلئے ہیلپ ڈیسکوں کے قیام سے خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجہ کے برا?مد کنندگان کیلئے مزید ا?سانیاں پیدا ہوں گی اور وہ پوری دلجمعی سے برا?مدات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔دوسری جانب ایف بی ا?ر نے ملتان سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیئے ہیں۔ریجنل ٹیکس ا?فس ملتان میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد لوٹھر اور ندیم احمد کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

ری فنڈ کلیمز

مزید : ملتان صفحہ آخر