جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کیلئے 5بوری فی باڈی گندم کے سرکاری کوٹہ میں اضافے کی منظوری

  جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کیلئے 5بوری فی باڈی گندم کے سرکاری کوٹہ میں اضافے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز ایسویسی ایشن کے مطالبہ پر جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کیلئے 5بوری فی باڈی گندم کے سرکاری کوٹہ میں اضافے کی منظوری دیدی ہے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
تاکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں آٹے کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق فلور ملز ایسویسی ایشن کی جانب سے حکومت پنجاب سے جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کیلئے سبسڈی پر فراہم کی جانے والی گندم کے سرکاری کوٹہ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک ملتان نے جنوبی پنجاب کی فلور ملوں کیلئے گندم کے سرکاری کوٹہ میں فی باڈی 5بوری اضافے کی منظوری دیدی ہے۔