چیف سیکرٹری اعظم سلیمان سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات‘ آٹے کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا

  چیف سیکرٹری اعظم سلیمان سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات‘ آٹے کے ...

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے اعلی سطحی وفد کی چیف سکریٹری پنجاب سے ملاقات اوپن مارکیٹ میں آٹے کے نرخوں کاتفصیلی جائزہ لیا گیاتفصیل کیمطابق گزشتہ روز پاکستان فلور مل ایسوسی ایشن پنجاب کے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

وفد نے چیف سیکریٹری پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان سے ملاقات کی وفد نے چیف سیکریڑی پنجاب کو بتایا کہ فلور مل ایسوسی ایشن نے رضاکارانہ طور پر آج سے 20 کلوگرام فی تھیلہ قیمت تین روپے کم کر دیا ہے 786روپے میں فروخت ہونے والا 20 کلو گرام آٹے کا تھیلہ اب 783 روپے میں فروخت ہوگا جبکہ ایکس مل ریٹ 805 ہے اس موقع پر سردار حبیب الرحمن خان لغاری نے چیف سیکریٹری پنجاب کو بتایا کہ اس وقت صوبہ بھر کی فلور ملوں کے پاس آٹے کی وافر مقدار موجود ہے انہوں نے چیف سیکریٹری کو یقین دلایا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی اس موقع پر سیکریٹری خوراک پنجاب وقاص علی خان اور ڈائریکٹرخوراک واحد علی شاہ بھی موجود تھے چیف سیکریٹری پنجاب نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے اس رضا کارانہ اقدام کی تعریف کی وفد میں عاصم رضا احمد چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدھری عبدالروف مختیار،سابق چیئر پنجاب سردارحبیب الرحمن خان لغاری،سابق چیئر مین نواب لیاقت علی خان،افتخاراحمد مٹو،سابق چیئر مین میاں ریاض احمد،سینئروائس چیئر مین حافظ محمد احمد،سابق وائس چیئرمین محمد نصراللہ خان کھوسہ شامل تھے ملاقات کے بعد سابق چیئر مین فلورمل ایسوسی ایشن پنجاب سردارحبیب الرحمن خانُ لغاری نے فلور مل مالکان کو ہدایت جاری کیں مارکیٹ میں کہ آٹے کے معیار،مقدار اور بروقت سپلائی کو یقینی بنایا جائے

چیف سیکرٹری

مزید : ملتان صفحہ آخر