دیور نے بھابھی کو ما ر ڈالا، حادثات میں 6افراد جاں بحق،نامعلوم شخص کی لاش بر آمد
ملتان‘رحیم یار خان‘ لودھراں‘ ماہڑ شہر‘ میلسی‘ چشتیاں‘ کوٹ ادو (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر) غیر ت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا جبکہ حادثات میں 6افراد جاں بحق 29زخمی ہوگئے اور ایک شخ ص کی لاش برآمد ہوئی تفصیل کے مطابق کار کی ٹکرسے نوجوان جان بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطا بق علی ٹاون کا رہائشی 18 سالہ وہاب اپنے بھائی آکاش کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ انڈر پاس کے قریب انہیں نا معلوم کارسوار نے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
ہٹ کیا وہاب کی مو قع پر دم توڑ گیا۔ جبکہ آکاش زخمی ہوا جسے نشتر منتقل کر دیا گیا یے پولیس شاہ رکن عالم نے کا روائی شروع کر دی ہے ماڑی کے علاقے میں تیزرفتار ویگن کی ٹکر سے 25سالہ موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیل کے مطابق لاری اڈہ انڈر پاس کے قریب تیزرفتار ویگن نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار محمد شفیق کو کچل ڈالا اور فرار ہوگیا،جس کے نتیجے میں محمد شفیق شدید زخمی ہوگیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس اور ریسکیو1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی نعش نشتر ہسپتال کے سرد خانہ رکھوانے کے بعد ویگن ڈرئیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ قطب پور کے علاقے سے40سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیل کے مطابق چوک شاہ عباس کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا،جسے متعلقہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق مرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود ٹبی بخش موضع بسم اللہ پور کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کی 23 سالہ بیٹی غفوراں بی بی نے اسی علاقہ کے رہائشی محمد شہزاد سے ناجائز تعلقات استوار کرکے اس کے ہمراہ گھر سے بھاگ گئی تھی جسے معززین علاقہ نے منت سماجت کرتے ہوئے واپس ہمراہ گھر لے آئے‘ جس کی رنجش اس کے دیور ملزم محمدریاض نے اپنے دل میں رکھ لی‘ اور گزشتہ سے پیوشتہ روز ملزم محمدریاض اس کے گھر اپنے بھائیوں کے ہمراہ بات چیت کرنے آیا ہوا تھا کہ اسی دوران ملزم نے کمرے میں موجود اس کی بیٹی غفوراں بی بی کو پستول کا فائر مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا‘ اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ والد کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ نوریوالی کے رہائشی 12سالہ محمدعمر اور6سالہ کمسن امتیازاحمد جو کہ گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک بوسیدہ دیوار ان پر گر گئی جس کے نتیجہ میں وہ ملبے تلے دب کر موقع پر ہی دم توڑگئے۔ واویلا ہونے پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی‘ گھر میں کہرام مچ گیا‘ اطلاع پاکر پولیس تھانہ سٹی سی ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ ٹرین کی زد میں آکر چالیس سالہ شخص جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر چوک کے قریب چالیس سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا موضع گل والا کا رہائشی مہر شبیر مال بردار بیل گاڑی پر کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ اچانک بستی الہ آباد کے مقام پر پیچھے سے آنے والے تیز رفتار مزدہ کے ڈرائیور نے نیو بائی پاس پر محکمہ ہائی وے کی طرف Uturn کے بنائے گئے غلط نشانات کو نہ سمجھتے ہوئے بیل گاڑی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں بستی ڈاچی والا کا رہائشی مہر غلام شبیر موقع پر جانبحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا مزدہ کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا پیچھے سے ایک اور مہران کار والے نے بھی غلط یوٹرن کی وجہ سے اپنی کار مزدہ میں دے ماری مہران کار والا اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ MNY 8885 جو کہ حادثہ کی صورت میں اکھڑ گئی اور ڈرائیور زخمی ہو گیا یاد رہے کہ اسی نیو بائی پاس پر کئی لوگوں کی قیمتی جانیں جا چکی ہیں علاقہ کے ہزاروں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او مظفر گڑھ, وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے محکمہ ہائی کے خلاف کاروائی و اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی جس پرجانوروں کا چارہ(پرالی) لوڈ تھی اور اس کے اوپر چارسے پانچ محنت کش خواتین بھی سوارتھیں کہ کرم پور روڑ اڈہ اوٹھیاں کے قریب تیزرفتاری سے موڑکاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹرٹرالی پرسوارموضع اوٹھیاں کی رہائشی چارخواتین نادیہ بی بی، شازیہ بی بی، شمیم بی بی، نزیراں بی بی، اوایک مردر صفدر شدیدزخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122وہاڑی نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کوطبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی پہنچایا۔ چشتیاں تا حاصل پور روڈ ڈاہر انوالہ والا موڑ کے قریب تیز رفتار بس اور ہائی۔ ایس کا آپس میں تصادم جس کے نتیجہ میں قریباً16 افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں 5 حالت کی تشویشنا ک بیان کی جاتی ہے۔ زخمیوں کی سول ہسپتال چشتیاں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایکسیڈنٹ کی اطلاع ملتے ہی ریسیسکو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بس چشتیاں سے ملتان کی جانب جا رہی تھی۔ جبکہ ہائی۔ ایس حاصل پور سے چشتیاں آ رہی تھی۔ دھند کے باعث ایک دوسرے سے ٹکڑا گئیں۔ کئی مسافروں کی ہڈیاں فریکچر ہوئیں ہیں۔ جبکہ کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پہلے واقعہ اسلام آبادکا رہائشی محمدذیشان آرائیں گزشتہ روزاپنے آبائی گاؤں چوک اعظم اپنے دوست تنویرالحسن کے ہمراہ جارہے تھے کہ محمدوالا عزیزچوک کے قریب سامنے سے آنے والی کارنمبری 296نے زوردار ٹکرماردی جس کے نتیجہ ذیشان آرائیں اورتنویرجٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرورشہیدداخل کرادیاگیا جبکہ نامعلوم کارڈرائیور موقع سے فرارہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ محلہ جناح کالونی کا رہائشی غلام سرور آرائیں ھزشتہ روز اڈہ ریاض آباد سے اپنی کارمہران نمبری382اے ایف ای پراپنی فیملی کے ہمراہ چوک سرورشہید آرہے تھے کہ کھنی بورڈ اڈہ کے قریب دامنے سے آنے والی تیزرفتار اے سی کوچ نبمری9555نے زوردارٹکرماردی جس کے نتیجہ میں غلام سرور سمیت جواد۔فرحت بی بی۔محمدآزاد۔محمدحسن۔محمدعلی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال کرادیا گیا۔جبکہ اے سی کوچ نامعلوم ڈرائیور بس کو موقع سے بھگا کر فرارہوگیا۔پولیس چوک سرورشہیدنے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے نامعلوم ڈرائیوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
حادثات