جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں نے 103بجلی چور قابو کرلئے 

جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں نے 103بجلی چور قابو کرلئے 

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 103بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ71ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لا کھ15ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔3کیخلاف مقدمات درج کرادئیے۔8 جنوری کو ملتان میں 13 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو71018یونٹس چوری کرنے پر806152روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 16 (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

گھریلوصارفین کو29403یونٹس چوری کرنے پر438670روپے جرمانہ اور3مقدمات درج، وہاڑی میں 13 گھریلوا ورکمرشل صارفین کو15629یونٹس چوری کرنے پر299366 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 5گھریلو اورصنعتی صارفین کو7782یونٹس چوری کرنے پر115100 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 13 گھریلواورکمرشل صارفین کو9125یونٹس چوری کرنے پر122342روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو6363 یونٹس چوری کرنے پر111000 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13گھریلو صارفین کو11940یونٹس چوری کرنے پر164570روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 8 گھریلوصارفین کو6972یونٹس چوری کرنے پر94900روپے جبکہ خانیوال میں 13گھریلو،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو12870یونٹس چوری کرنے پر 163605 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور 

مزید : ملتان صفحہ آخر