جے ٹی ٹی کی کارروائی‘ملزم گرفتار‘ اڑھائی سو بوتل‘ 120لیٹر شراب برآمد

    جے ٹی ٹی کی کارروائی‘ملزم گرفتار‘ اڑھائی سو بوتل‘ 120لیٹر شراب برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار) ضلع پولیس کا شعبہ جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کردیا۔انچارج جے ٹی ٹی نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر گزشتہ روز تھانہ کینٹ اور بوہڑ گیٹ کے علاقے بستی خدا داد وارڈ نمبر(6)۔ حسن پروانہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران خالد سین والا کا کارندہ گرفتار کر لیا۔جس کے قبضے سے اڑھائی سو شراب بوتل۔(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

ایک سو 20 لیٹر دیسی شراب اور ہزاروں روپے وٹک رقم برآمد کرلی ہے۔تفصیل کے مطابق سی پی او محمد زبیر دریشک۔ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز جوائنٹ ٹاسک ٹیم کے انچارج انسپکٹر رضوان خان نے تھانہ کینٹ اور بوہڑ گیٹ کے علاقے بستی خدا داد وارڈ نمبر چھ۔حسن پروانہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔جہاں انہوں نے بدنام زمانہ شراب فروش خالد سین والا کارندہ شاہد عرف گوبی کو گرفتار کیا۔جس سے دوران تلاشی اڑھائی سو شراب کی ولایتی بوتل۔ایک سو 20 لیٹر دیسی شراب اور سڑک رقم پانچ ہزار اسی روپے برآمد کیئے۔اس کے ساتھ ساتھ انچارج جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے مذکورہ ملزم کو مقامی تھانے کے حوالے کیا۔ جہاں اس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔مزید برآں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی گیس ری فیلنگ۔ رہائش پذیر ہونے پر بھی الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا گیا۔مجموعی طور پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چار مقدمے درج کیئے گئے ہیں۔89گھروں کا سرچ آپریشن ہوا۔جبکہ 53 افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے۔اس موقع پر انچارج جوائنٹ ٹیم رضوان خان کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کے سینئر افسران کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
شراب برآمد