ڈیرہ‘ رکی پنشن نکلوانے کیلئے آنیوالا معمر شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

ڈیرہ‘ رکی پنشن نکلوانے کیلئے آنیوالا معمر شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر): پنشن کے حصول کیلئے آنے والا میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان میں حرکت قلب بند ہو نے سے اچانک دم توڑ گیاتفصیل کے مطابق بستی شیخان ریلوے(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

لائن85سالہ اللہ بخش ولد واحد بخش کی ماہ جولائی اور نومبر2019؁ء کی پنشن رکی ہوئی تھی، میو نسپل کارپوریشن عملہ نے لواحقین کو اللہ بخش کو خود پیش کرانے کیلئے کہاجس پر اس کا بیٹا رجب علی صبح 11بجے اسے لیکر میونسپل کارپوریشن آگیا،اللہ بخش رکشہ میں ہی بیٹھاتھا ابھی کچھ دیر گزری تھی کہ رکشہ میں بیٹھے اللہ بخش حرکت قلب بند ہو نے سے اچانک ایک طرف گر گیااور چیک کر نے پر پتہ چلا تو وہ جاں بحق ہوچکاتھا جس کے بعد اس کابیٹا رجب علی اسے اسی رکشے میں لیکر گھر واپس روانہ ہوگیاپنشن برانچ کے محمدعلی اور حبیب اللہ نے بتایاکہ اللہ بخش کی ماہ دسمبر کی پنشن ادا کی جاچکی تھی لیکن ماہ جولائی اور نومبر 2019؁ء کے پنشن فارم نامکمل ہونے اور لائف سرٹیفیکیٹ نہ ہونے کی بناء پر ان کی پنشن مذکورہ بالا مہینوں کی رکی ہوئی تھی جس کیلئے اللہ بخش کو بلایاگیاتھا۔

معمر شخص

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...