امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری

    امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری

  



کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو آج سب سے زیادہ وحدت کی ضرورت ہے، اسلامی دنیا کو دہشتگردی کیساتھ ملوث کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن دینی قوتیں ہمیشہ پرامن رہی ہے،حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ مرمٹنے کو تیار ہے،سعودیہ نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سمینار سے امام حرم عبدالرحمن السدیس، رابطہ عالم اسلامی کے اکابرین ودیگر نے خطاب کیا۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی دنیا کی نظریں اس وقت سعودیہ پہ ہے اسلامی دینا کو متحد ہونا ہوگا ۔

عبدالغفورحیدری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...