ڈیرہ‘ افسران کے ناروا رویہ کیخلاف میپکو ملازمین کی ہڑتال

ڈیرہ‘ افسران کے ناروا رویہ کیخلاف میپکو ملازمین کی ہڑتال

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBAمیپکوسرکل ڈیرہ غازیخان کی جانب سے افسران کے ناروا رویوں کے خلاف دفتروں کوتالے گاکراحتجاج،شدید نعرے بازی ایس ای آفس کے باہر دھرنا(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

دے دیا،زون کے تمام ورکرز اور عہدیداروں کی شرکت گزشتہ روز دفتر سرکل ڈیرہ غازیخان کے باہر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBAمیپکوسرکل ڈیرہ غازیخان کی جانب سے افسران کے رویوں کے خلاف دفتروں کوتالے گاکراحتجاج کیاگیاجس میں زون کے تمام ورکرز اور عہدیداروں نے شرکت کی، زونل چیئرمین شہباز احمد بھٹی نے ورکز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورکرز کے ساتھ افسران کے ناروا رویوں کو بالکل برداشت نہیں کیاجائیگا، میپکوسرکل ڈیرہ میں سٹاف کی شدید کمی کے باوجود دن رات اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو بلاتعطل بجلی فراہم کرتے ہیں اور 24گھنٹے بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی جا تی ہے جبکہ میپکوافسران کے پاس،ہتک آمیز رویہ اور شوکاز نوٹس دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے،جبکہ اسی لیبراور ورکرز نے ڈی جی خان سرکل کو زون میں ٹاپ پر رکھاہواہے،صبح 9سے لیکر رات 11بجے تک نان سٹاپ کام کرنے سے سٹاف سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ ہماری ان شکایات کے ازالے کیلئے افسران فوری طور پر نوٹس لیں ورنہ موجودہ احتجاج ہڑتال میں تبدیل کر دیا جا ئے گا احتجاجی شرکاء سے لیبریونین کے ڈویژنل چیرمین حافظ محمد ارشاد احمد اور شادا بھائی نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر