میپکو میں بوگس بھرتی 3اسسٹنٹ لائن مین برطرف

میپکو میں بوگس بھرتی 3اسسٹنٹ لائن مین برطرف

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے بوگس بھرتی ہونے والے 3 اسسٹنٹ لائن مینوں کو نوکری سے فارغ کردیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز میپکو سید وقار عباس کی جانب سے جاری ہونے والے لیٹر کے (بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

مطابق سٹی سب ڈویژن چیچہ وطنی میں جعلی کاغذات اور فراڈ پر بھرتی ہونے والے تین اسسٹنٹ لائن مینوں شبیر حسین ولد باغ علی، زاہد محمود ولد منیراحمد اور غلام عباس ولد عمر دین کو محکمانہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نوکری سے فارغ کیاگیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز نے سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ساہیوال سرکل، ایکسین آپریشن ڈویژن میپکو چیچہ وطنی اور ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن چیچہ وطنی کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ تینوں ملازمین کا میپکو دفاتر میں داخلہ بند کریں اور خلاف ورزی کرنے پر ان کے کیسز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے جائیں۔

برطرف

مزید : ملتان صفحہ آخر