مشرق و مغرب عالم اسلام کو ٹارگٹ بنا کر تباہ کر رہاہے‘ لیاقت بلوچ

        مشرق و مغرب عالم اسلام کو ٹارگٹ بنا کر تباہ کر رہاہے‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کہاہے کہ خلافت عثمانیہ کے خاتمہ اور عالم اسلام کی وحدت کو پارا پارا کرنے کے بعد مغربی سرمایہ دارانہ نظام، اشتراکیت، سیکولرازم، قوم پرستی کے نظام دنیا پر غالب ہوئے لیکن یہ نظام ناکام اور انسان دشمن ہیں۔ مشرق و مغرب پوری طاقت سے اسلام، مسلمانوں اور عالم اسلام کو ٹارگٹ بنا کر تباہ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کر رہاہے جبکہ عالم اسلام کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے۔ عالم اسلام کو اس سطح پر لاکھڑا کیا گیاہے کہ کوئی بھی ایسی طاقت نہیں جو مغربی استعما ر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکے۔ اتحاد امت ہی واحد حل ہے۔موجودہ حالات میں علماء و مشائخ وحدت، عظمت، عزیمت اور جدوجہد کا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم پر حکومت، ریاست، پی ٹی آئی، مسلم لیگ اور پی پی پی ایک ہی صف میں کھڑے ہوئے ہیں، اب اسی اتحاد اور یکجہتی سے مسئلہ کشمیر پر غفلت کے جرم کا ازالہ کریں۔ قومی کشمیر پالیسی اور سفارتی محاذ پر فعال سرگرمی کا روڈ میپ بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ اور ایرانی کشیدگی کم کرانے کے لیے فعالیت کا حکم دیاہے، یہ اچھی بات ہے لیکن جب تک پاکستان اپنی مشکوک، گومگو، کشکول اور خارجہ حکمت عملی ترک نہیں کرے گا، پاکستان کے لیے کوئی کردار ادا کرنا بڑا مشکل ہے۔ ملائیشیا سربراہی کانفرنس کا بائیکاٹ کر کے پاکستان امریکی کیمپ میں نمایاں کھڑا نظر آرہاہے۔
لیاقت بلوچ