زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے نوٹیفکیشنز پر سوال اٹھ گئے

  زکریا یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے نوٹیفکیشنز پر سوال اٹھ گئے

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے فیصلے مذاق بن گئے، نوٹیفکیشنز پر بھی سوال اٹھ گئے، تفصیل کیمطابق زکریا یونیورسٹی کا 21دسمبر کو ہونے والے سینڈیکیٹ کے۱ اجلاس کے فیصلے مذاق بنتے نظر آرہے ہیں۔اس اجلاس(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

میں ڈیلی ویجزملازمین کے مشاہرے بڑھانے کا کیس بھی شامل تھا جو خزانہ برانچ نے پیش کرنا تھا مگر رجسٹرار آفس نے اس کو ازخود پیش کردیا جس کو ہاؤس نے منظور کرلیا جس کے مطابق بغیر مہارت والے افراد کو 689ڈیلی، سیمی سکلز کو 719اورسکلزڈ افراد کو 786روپے ڈیلی دی جائے گی، جب یہ کیس خزانہ برانچ نے پیش کیا تو ہاؤس نے اس پر کمیٹی بنادی، اس کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیس ان سات کیسوں میں شامل تھا۔

سوال

مزید : ملتان صفحہ آخر