پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ عاشق گوپانگ

  پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ عاشق گوپانگ

  



سلطان پور(نامہ نگار)جمہوریت کی بقاء اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آج نہیں تو کل کشمیر سے انڈیا کو جانا ہو گا،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملک کو مضبوط کیا ہے جلد ہی جنوبی پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے ہم نے حلقہ کے عوام سے کئے وعدے پورے کر دئیے ہیں،بلدیاتی الیکشن میں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

دوستوں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔گزشتہ روز ان خیالات کااظہار سابق ایم این اے چیف گوپانگ گروپ سردار عاشق حسین خان گوپانگ سابق ضلعی چیئرمین سردار حافظ محمد عمر خان گوپانگ نے معززین علاقہ ملک خادم حسین مکول،ملک جاوید ارائیں،جام اللہ بخش ٹانوری، ملک پرویز بوہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے پاک افواج کے جوانوں نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں پاک فوج کے خلاف سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی عمران خان اور سردار عثمان بزدار نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کر دیا ہے جلد ہی غربت کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ تحصیل علی پور میں اربوں کے فنڈز سے منصوبے مکمل کر دئیے ہیں سردار عمر خان نے کہا کہ متوقع بلدیاتی الیکشن میں دوستوں کی رائے حاصل کر کے فیصلے کئے جائیں گے گوپانگ گروپ کی شکست کا خواب دیکھنے والوں کو عوام نے ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے۔

عاشق گوپانگ

مزید : ملتان صفحہ آخر