سستی اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار پر توجہ دے رہے ہیں‘ ڈاکٹر اختر ملک

  سستی اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار پر توجہ دے رہے ہیں‘ ڈاکٹر اختر ملک

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ 6 ہزار پرائمری سکول شمسی توانائی پر منتقل ہو چکے ہیں جبکہ رواں ماہ کے آخر تک 11 ہزار سکول شمسی توانائی پر منتقل ہو جائیں گے، عوام کے لئے سستی اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار پر توجہ دے رہے ہیں۔ قائداعظم سولر اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ نے بہتر مینجمنٹ کی وجہ سے ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کا اظہار اپنی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی ارم بخاری، سیکرٹری توانائی کیپٹن ریٹایرڈ ثاقب ظفر اور سی ای او پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ ثانیہ اویس نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ کا فنانشل کلوز رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ سوئی نادرن گیس کی جانب سے گیس کی فراہمی کے فورا بعد حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی سے حاصل ہونے والا منافع سے مقامی لوگوں کو علاج معالجہ کی فراہمی کے لیے صحت کے منصوبوں پر خرچ کیا حائے گا اور 18 لاکھ طلبا ئاس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے میں انرجی کی ضروریات اور محکمہ توانائی کے لائحہ عمل پر کانفرنس بھی منعقد کرائی جائے۔

اختر ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر