کنٹونمنٹ بورڈ‘ کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز‘ بینرز آویزاں

      کنٹونمنٹ بورڈ‘ کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز‘ بینرز آویزاں

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے کنٹونمنٹ کے علاقہ کوصاف اورگرین رکھنے اور رہائشیوں کی آگاہی کیلئے مہم شروع کی ہے۔اس سلسلہ میں کینٹ بورڈانتظامیہ کی طرف سے کینٹ کے تمام اہم چوراہوں اورمقامات پربینرزآویزاں کئے گئے ہیں۔ جس میں صفائی کی اہمیت کواجاگرکرنے کے حوالے سے رہائشیوں کی ذمہ داریوں بارے تحریردرج کی گئی ہیں اس سلسلہ میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسرعثمان عارف کا کہنا ہے کہ ادارے صفائی ستھرائی اورسرسبزشاداب ماحول کے لئے جہاں اپنی ذمہ داری(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

پوری کرتے ہیں اس میں اگرمقامی رہائشی افرادشامل ہوجائیں توصورت حال یکسرتبدیل ہوجاتی ہے اس نظریہ کوسامنے رکھتے ہوئے مہم شروع کی ہے کہ کینٹ کے رہائشیوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ذمہ داری کااحساس پیداکیاجائے۔انہیں اس پرقائل کیاجاہ وہ کوڑاکرکٹ سڑک پرگلی میں کھلے عام پھینکنے کی بجائے بندتھیلوں میں لفافوں میں اپنے گھروں کے قریبی کوڑادانوں میں دالیں۔انہوں نے کہاکہ شہری گھروں سے کوڑادانوں تک جانے میں تساہل برتتے ہیں مہم کامقصدلوگوں میں اس شعورکواجاگرکرناہے کہ گلیاں اورسڑکیں ان کے گھروں کااحاطہ ہیں وہ گھروں سمیت اپنے احاطوں کوبھی صاف رکھنے کااہتمام کریں۔

کنٹونمنٹ بورڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر