وائٹل گروپ نے عوامی خدمت کو مشن بنارکھا ہے‘ محمد یٰسین

  وائٹل گروپ نے عوامی خدمت کو مشن بنارکھا ہے‘ محمد یٰسین

  



ہارون آباد(نامہ نگار)چیئر مین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین نے عوامی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹل گروپ خدمت وژن اور مشن بھر پور اخلاص اور عوامی فلاح کے جذبے کی بدولت ہر گزرتے لمحے کے ساتھ وسیع تر اور موثر ترین مقام کا حامل پہلو اختیار کر چکا ہے اور وائٹل نے اس وژن او ر مشن کو اپنا شعار بنا کر خدمت اور صرف خدمت کا استعارہ بننے کی منزل کو خواب سے حقیقت کا روشن روپ دینے میں اپنا عمل مثالی انداز سے سر انجام دیا ہے گفتار کی بجائے کردار (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کو ہمیشہ اولیت دی ہے اور آج خدمت اور وائٹل کا ساتھ چولی دامن کا سا ہے اور الحمد اللہ عوامی خدمت وائٹل گروپ کی پہچان اور شناخت ہے جو ہمارا حقیقی اثاثہ ہے تمام تر حالات میں خدمت ہی ہمارا عزم رہا ہے اور ہمیں اس بات میں عوامی محبت قدم قدم پر مشعل راہ بنی ہے اور خلوص نیت سے مکمل کیے گئے پراجیکٹ اس کا ثبوت ہیں وائٹل دستر خوان کی پذیرائی اور بلا امتیاز جذبے نے ہمارے حوصلے اور عزائم کو نئی روشنی اور سمت عطا کی ہے اور وائٹل دستر خواں ایک میگا خدمت پراجیکٹ کی حیثیت سے عوامی خدمت مرکز بن چکا ہے ہر پل اور ہر پہلو خدمت اور عوامی فلاح کا یہ مشن موثر سے موثر ترین بنانے کے لیے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائیں گے اس حوالہ سے ہمار اعزم اٹل اور واضع ہے اور عوام کی دعائیں ہمارے لیے بنیادی مقام اور عزت و تکریم کا ذریعہ ہیں۔

وائٹل گروپ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...