فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں چیکنگ‘5پوائنٹس سیل کر دئیے

  فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں چیکنگ‘5پوائنٹس سیل کر دئیے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈیری سیفٹی ٹیموں نے وہاڑی میں چیکنگ کے دوران کھوئے کی تیاری میں سٹارچ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر سعید کھویا یونٹ جبکہ بہاولنگر میں اعجاز کھویا یونٹ کو سیل کردیا۔اسی طرح لودھراں میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت، اورناقص صفائی پر یعقوب کریانہ سٹور جبکہ لیہ میں میسم علی کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔مزید برآں مظفر گڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گُڑ کی تیاری میں چینی کی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ملاوٹ،رنگ کاٹ کے استعمال اور ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی پر لیاقت گڑیونٹ کو سیل کیا۔علاوہ ازیں ملتان،خانیوال اور بہاولپور میں ناقص اشیاء کی فروخت،غیر معیاری سٹوریج اور مکھیوں کی بہتات پر88ہزار500کے جرمانے عائد کیے۔لیہ،راجن پور اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 62ہزار500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ ملاوٹ زدہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر