ڈیرہ‘ جنرل بس اسٹینڈ کی توسیع‘ مسائل دکانیں گرانے کا فیصلہ

  ڈیرہ‘ جنرل بس اسٹینڈ کی توسیع‘ مسائل دکانیں گرانے کا فیصلہ

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کے ملحقہ رقبہ پر ڈمپ کئی سالوں کا کوڑا کی محفوظ تلفی سے بہتری نظر آنا شروع ہوگئی۔کوڑا کرکٹ صاف کرکے 90 کنال رقبہ پرفیملی پارک بنایا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے دورہ کرکے کوڑا کی تلفی کے عمل کا جائزہ لیا۔کوڑا کرکٹ کو گہری خندق کھود کر دفن کیا جانے لگا اوراوپر زرخیز مٹی کی تہہ بنائی جانے لگی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کا تقریبا چالیس اور پچاس سال کا کوڑا یہاں ڈالا جارہا تھا۔ جس سے کوڑا کرکٹ کے پہاڑ بن (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

گئے تھے۔بھاری مشینری کے ذریعے کھدائی کرکے کچرا دفن کیا جارہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.دریں اثنا ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں موجود کئی سال سے بے آباد غازی پارک کی بحالی کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے۔کمشنر نسیم صادق نے محکموں کو دئیے گئے ٹاسک کی تکمیل کا جائزہ لینے کیلئے خود غازی پارک کا دورہ کرتے ہوئے ناکارہ عمارتوں کو مسمار اور زمین کی ہمواری کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ عوام کو تفریح سے محروم کرکے زیادتی کی گئی۔پارک کو نئی جدت کے مطابق بحال کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔کمشنر نے پارک میں موجود پرانے جھولے اور مٹیریل نیلام کرنے کیلئے فوری اشتہار دینے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر بھاری مشینری کے ذریعے جاری کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشینری کا جائزہ لینے کیلئے فائر بریگیڈ کی عمارت کا دورہ کیا۔چیف آفسیر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ تمام مشینری کو باہر نکالا جائے۔شہر کی صورتحال بہتر کی جائے۔خراب مشینری کی مرمت کرکے فنکشنل کیا جائے۔ جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی کی توسیع میں حائل دکانیں گرانے اور متاثرین کو متبادل جگہ پر دکانیں تعمیر کرکے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے دورہ کرکے دکانداروں کو آگاہ کردیا۔کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن میں 70 دکانیں آرہی ہیں. دکانوں کے مالکان تین روز کے اندر قانونی دستاویزات اور مطلوبہ رقم جمع کرادیں انہوں نے کہا کہ دکانوں کے اوپر رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن میں پارک،پٹرول پمپ،بس شیڈ،انتظار گاہ اور ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک ماہ کے اندر عملی طور پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے۔ علاوہ ازیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی۔ مرد و خواتین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ میں خامیوں کو فوری دور کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن پر جلد تعمیراتی کام شروع کرایا جائیگا۔ اپ گریڈیشن پر تقریبا دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نسیمِ صادق نے کہا کہ غازی پارک کو بحال کرکے جلد عوام کیلئے کھولنے کی کوشش کریں گے۔

نسیم صادق

مزید : ملتان صفحہ آخر