ڈیرہ‘ ایک سال کی بچی میں پولیو کی تصدیق‘ وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

ڈیرہ‘ ایک سال کی بچی میں پولیو کی تصدیق‘ وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

  



ملتان‘ ڈیرہ غازیخان (وقائع نگار‘ نمائندہ خصوصی) پولیو نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ڈیرہ غازیخان کی ایک سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق گزشتہ ماہ دسمبر میں ہوئی تھی۔ایک سال کی زہرہ دسمبر 2019 سے نشتر ہسپتال کے امراض اطفال وارڈ میں زیر علاج ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ٹیمیوں کا آگاہی الرٹ جاری ہو گیا ہے۔وارڈ میں زیر علاج تمام بچوں کو پولیو (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ہدایت کر دی گئی ہے جن ڈاکٹرز نے بچی کا علاج کیا ان کو بھی قطرے پلائے جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں پولیو کیس سامنے آنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی. وزیر اعلی نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے کیس سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو کے لئے مربوط اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. قوم کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسی بیماری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے اورپنجاب سمیت پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں اورمحکموں کو عملی طورپر محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔

پولیو تصدیق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...