کوٹ ادو‘ بار الیکشن کی تیاریاں مکمل‘ صدارت پر 2امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

کوٹ ادو‘ بار الیکشن کی تیاریاں مکمل‘ صدارت پر 2امیدواروں میں کانٹے دار ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات 2020-21کل ہوں گے، 2 امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ،تیاریاں مکمل،مہم آخری مرحلے میں داخل،امیدواروں کی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

دن رات وکلاء سے ملاقات میں بھی تیزی آگئی،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات2020-21 کل ہوں گے،الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صدارت کیلئے سید غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر کیلئے آصف مجید چغتائی اور شکیل احمد چوہدری جنرل سیکرٹری کیلئے غلام ربانی انصاری ایڈووکیٹ اور منصور الحق گورمانی ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد امجد خان مشوری ایڈووکیٹ اور جاوید اقبال ملک ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری کیلئے ملک تنزیل الرحمن ایڈووکیٹ اور ملک جعفر عباس ایڈووکیٹ، لائبریری کیلئے ملک اسحاق کھنڈویہ ایڈووکیٹ اور ظہور عباس حجانہ ایڈووکیٹ کے مابین چوڑ پڑے گا،مجلس عامہ کیلئے مہر محمد رشید ایڈووکیٹ،قاضی محمد اسلم ایڈووکیٹ،سردار سکندر حیات خان ایڈووکیٹ،چوہدری ساجد اقبال گل ایڈووکیٹ، عمران محمود وقار ایڈووکیٹ،اسلم سنبل ایڈووکیٹ،سردار طفیل احمد خان لُنڈ ایڈووکیٹ،عبدالرحمن خان گورمانی ایڈووکیٹ،میاں شوکت حسین قریشی ایڈووکیٹ،سردار یونس خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،ملک بشیر احمد بریال ایڈووکیٹ،محمد علی خان کلاچی ایڈووکیٹ،قاضی محمد امجد ایڈووکیٹ،مہر غلام شبیر سیال ایڈووکیٹ،اللہ ڈتہ بلوانی ایڈووکیٹ،منیر حسین خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،عمران حکیم ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ،مرید عباس جگلانی ایڈووکیٹ،مس فوزیہ انجم ایڈووکیٹ،امیدوار ہیں،دوسری طرف دونوں امیدواروں غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی میں کانٹے دار مقابلہ ہے اور ان کے حامی اپنے اپنے امیدوار کی بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ سید غلام شبیر عباس رضوی گروپ کو موجودہ صدر بار ملک احسن فاروق انگڑا گروپ،اعجاز احمد گورمانی ایڈووکیٹ،رانا محمد اسلم ایڈووکیٹ،چوہدری گروپ،میاں عامر سلطان گورایہ گروپ،ملک فیاض کھکھ گروپ،ملک بشیر احمد بریال گروپ،بزدار گروپ،رائے عابد حسین پرہاڑ گروپ،پتل گروپ،رائزنگ لائرز گروپ،یونس خان چانڈیہ گروپ،کلاچی گروپ،چوہدری اقبال ساجد گروپ،عمران محمود وقار گروپ،فرینڈز ینگ لائیرز گروپ شامل ہیں کی حمایت حاصل ہے،جبکہ محمد ارشد صدیقی کو غفور خان گورمانی گروپ،طفیل خان لُنڈ گروپ،چوہدری عطاء الحق گروپ،زاہد خان چانڈیہ گروپ،رفیق عمر خان چانڈیہ گروپ،منصورالحق گورمانی گروپ سمیت ودیگر گروپوں کی حمایت حاصل ہے،الیکشن مہم آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے اور چیمبرٹو چیمبر کے علاوہ رات کے اوقات میں ڈور ٹوڈور مہم میں بھی تیزی آگئی ہے، 5رکنی الیکشن بورڈ جن میں چیئرمین محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ جبکہ ممبران الیکشن بورڈ میں رائے منیر اختر پرہاڑ،چوہدری نوید احمد چیمہ،چوہدری محمد سہیل،وقار الحق شامل ہیں،چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ کے مطابق پولنگ کل11جنوری بروز ہفتہ بار روم بار ایسوسی ایشن میں صبح9بجے سے شام5بجے تک ہوگی جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی

مزید : ملتان صفحہ آخر