نوجوان ای روزگار پروگرام سے استفادہ حاصل کریں‘ شاہدہ احمد

نوجوان ای روزگار پروگرام سے استفادہ حاصل کریں‘ شاہدہ احمد

  



خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ مفاہمت کاعمل مزید آگے بڑھے گا اورملک میں جمہوری عمل مضبوط ہوگا۔قومی سلامتی کے حوالے سے حکومت ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

ہے پاک فوج دنیا کی افواج میں بہترین صلاحیتو ں کی مالک ہے اورملک وقوم کادفاع کرناجانتی ہے۔ وہ معززین علاقہ اورکارکنوں سے بات چیت کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلے ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں کسانوں کو ان کی محنت کا پورا پورا معاوضہ یقینی بنانے کیلے پنجاب حکو مت بھرپور اقدام کررہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ ای روزگار پروگرام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں حکومت نوجو انوں کے لیے کالجزوں کی سطح پر ای روزگار سنٹرز قائم کررہی ہے۔

شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر