وکلا برادری کے دکھ سکھ میں انکے ساتھ ہیں‘ صہیب احمد رومی

وکلا برادری کے دکھ سکھ میں انکے ساتھ ہیں‘ صہیب احمد رومی

  



مظفرگڑھ.بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر)ڈ سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کے سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی اور مہمان(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

اعزازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید ندیم عباس کاظمی تھے جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مہر اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے سپاسنامہ پیش کیا۔اس میں انہوں نے وکلا کے سامنے اپنے پورے سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے آئندہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پولیس کا بار کے ساتھ اچھا تعلق رہا اور وکلاء اور پولیس نے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔وکلاء اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدے داران کی نشاندہی پر وکلاء کے ذاتی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے گئے اور امید ہے کہ وکلاء آئندہ سال کے لیے جن کو بھی اپنا نمائندہ منتخب کریں گے اسی طرح ان کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن قائم کرتے ہوئے شہریوں کو بلاتعطل انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صہیب احمد رومی نے بھی خطاب کیا اور کہا کے وہ وکلاء کو اپنی طرح سمجھتے ہیں ان کا دل کرتا ہے کہ کسی دن بار روم کی لائبریری میں جائیں اور لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کریں اور وکلائکے مسائل سنیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ وکلا برادری کے ہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہیں اور مظفرگڑھ میں عملی کام کرنا چاہتے ہیں۔تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سینئر وکلائمیں شیلڈ تقسیم کی گئیں

صہیب احمد رومی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...