شجا ع آباد‘ بار الیکشن میں گہما گہمی‘ جوڑ توڑ میں تیزی وکلاء کی خاطر داریاں

شجا ع آباد‘ بار الیکشن میں گہما گہمی‘ جوڑ توڑ میں تیزی وکلاء کی خاطر داریاں

  



شجاع آباد(تحصیل رپورٹر)بار روم کی الیکشن کی گہماگہمی ددنوں گروپس کے ووٹوں کی جوڑ توڑ میں تیزی دونوں ہی گروپ وکلاء کا منانے کے لیے اور اپنے حق میں ووٹ کاسٹ کروانے کے لیے عشائیہ اور ظہرانے کا اہتمام کرتے ہیں جس میں وکلاء (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے بار روم کے الیکشن کے حوالے سے رانا طفیل احمد نون صدراتی امیدوار کی طرف سے بار روم کے تمام وکلاء کو ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ دوسری طرف سے محمد تنویر ڈھڈی کی طرف سے وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا اب 11جنوری کو دیکھنا ہوگا۔ کہ وکلاء اپنے نمائندے کس کو چنتے ہیں۔ دونوں گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ وکلاء اپنے اپنے دھڑے کو جتوانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں بار روم میں کل ووٹوں کی تعداد 308ہے جبکہ دونوں طرف سیاسی اثرو رسوخ بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ ایک طرف رانا طفیل احمد نون صدرات کے امیدوار، جنرل سیکرٹری احمد عدیل خان لنگاہ، جبکہ دوسری طرف سے میاں عمران اشرف بودلہ صدارتی امیدوار جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے محمد تنویر ڈھڈی مدمقابل ہے انتخابی کمپیئن کے لیے آج آخری دن ہے۔

گہما گہمی

مزید : ملتان صفحہ آخر