نوجوان کامیاب نوجوان پروگرام ویب سائٹ پر رجسٹر ہوں،عثمان ڈار

    نوجوان کامیاب نوجوان پروگرام ویب سائٹ پر رجسٹر ہوں،عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان 24جنوری سے پہلے کامیاب نوجوان پر و گرام ویب سائٹ پر رجسٹر ہوں، پہلی بار نوجوانوں کو جدید ترین علوم کے شعبوں میں فنی تربیت دی جائیگی۔جمعرات کو 30ارب کی لاگت سے ہنر مندپاکستان پروگرام کا آغاز ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہنرمندپاکستان پروگرام کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا پاکستانی نوجوان (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنا روزگار خود شروع کر سکیں گے، ترقی یافتہ ملکوں نے اپنے نوجوانوں اور انسانی وسائل پر فنڈز خرچ کئے، وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو مالی خود مختار بنا نا چاہتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا 50ہزار نوجوانوں کو جدید ترین علوم کے شعبوں میں عملی تر بیت دی جائیگی،20ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائیگی۔50 ہزار تربیت یافتہ بچوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے تا کہ تمام بچے سرٹیفکیٹ سے مستفید ہوں اور مستقبل میں انہیں روزگار میسر ہو سکے۔
عثمان ڈار