گوادر کی ترقی میں پہلا حق مقامی افراد کا، قربانیاں ناقابل فراموش، چینی قونصل جنرل 

  گوادر کی ترقی میں پہلا حق مقامی افراد کا، قربانیاں ناقابل فراموش، چینی ...

  



گوادر (آن لائن)چین کے قونصل جنرل لی بی جن نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی میں پہلا حق گوادر کے مقامی لوگوں کا،سی پیک کی کامیابی کے لئے ماہی گیروں نے جو قربانیاں دی ہیں حکومت چین انھیں کھبی فراموش نہیں کریگی،انہوں نے کہا کہ چین گوادر کے اسکول اور کالجز کو جدید طریقے سے تعمیر کریگا،ماہی گیروں کے بچوں کو اسکالرشپ پر مرحلہ وار چاہینہ بھیج دیاجائے گا گوادر کے مقامی نوجوانوں کو ایک مہینے اور پندرہ دن کے ٹیکنیکل کورس پر چاہینہ روانہ کیاجائے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر کے ماہی گیروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چین کے کمرشل کونسلر گو چم شوئی اور ”Cophc“کے چیئر مین ژانگ باؤ ژونگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ماہی گیر اتحاد کمیٹی کے وفد نے چائنا وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ترقی کی اس عمل میں گوادر کے ماہی گیروں کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں جس میں روزگار پانی و بجلی گیس صحت تعلیم و تربیت شامل ہے۔ کمیٹی وفد نے بتایا کہ شہر میں تعلیم و تربیت گائیں کم اور معیاری نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے تعلیم کی سفر میں پیچھے رہ چکے ہیں،چین کی حکومت ماہی گیروں کے بچوں کو اسکالر شپ مہیا کرے۔  چائینا جنرل کونصل Li Bijian نے ماہی گیر کمیٹی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چین گوادر سٹی میں جلد ایک واٹر پلانٹ لگاے گا جس سے شہر میں پانی کا بحران جلد ختم ہوگا۔اس نے بتایا کہ حکومت چین گوادر سٹی میں ایک پاور پلانٹ لگا رہا ہے جس سے ضلع بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی کامسئلہ حل ہوگا۔ 

چینی جنرل

مزید : ملتان صفحہ آخر