تاریخی مساجد اور مزارات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا:سعید الحسن شاہ

تاریخی مساجد اور مزارات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا:سعید الحسن شاہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وز یر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت مذہبی تعمیراتی ورثہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔سیکرٹری اوقاف گلزار حسین شاہ، ڈ ی جی اوقاف طا ہر رضا بخاری، ڈ ی جی آرکیالوجی،مشہور آرکیٹیکچرز، خطیب بادشاہی مسجد،زونل ایڈمنسٹریٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔وز یر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے مذہبی تعمیراتی ورثہ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مذہبی تعمیراتی ورثہ کانفرنس کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ، تاریخی مساجد و عمارات اور درباروں کی تزئین و آرائش، بحالی پرزور دینا مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 1960ء کو محکمہ اوقاف کا قیام عمل میں لا یا گیا تھا، جس کا مقصداملاک کی بہتر دیکھ بھال،حاصل آمدن کو تبلیغ دینء،مزارات کی تزئین و آرائش کو اسلامی اصولوں کے مطا بق ڈھالا جا سکے۔ مسلمانوں کو درگاہوں پر جانے سے 24 گھنٹے روحانی تسکین پر گامزن ہونے کا حوصلہ ملتا رہتا ہے۔ اسی لئے اسلامی تعمیراتی ورثہ میں عملی و جما لیاتی پہلو ؤ ں کا وجود ایک دوسرے پر لا زم و ملزوم ہو گیا ہے،تعمیرات کی دنیا میں اسلامی فن تعمیرات کا الگ اور منفرد تشخص موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان بادشاہوں کے دور کی مذہبی و دیگر شاہی تعمیرات مقامی ورثہ کا قابل فخر حصہ ہیں۔مسلمان بادشاہو ں کے دور کے اسلامی طرز تعمیرات پر دنیاآج بھی حیران ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...