سرکاری ہسپتالوں میں خالی آسامیاں پر کی جائیں،ارشد بٹ

سرکاری ہسپتالوں میں خالی آسامیاں پر کی جائیں،ارشد بٹ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت،محکمہ صحت اور سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کریں تاکہ ہسپتالوں کا نظام مزید بہتر طریقے سے چل سکے ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جو کہ انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ مریضوں کی دیکھ بھال میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ اجلاس میں رشید مغل، منیر عمر، اشرف، محمد ندیم، رفیق مسیح، محمد اویس، لیاقت مغل، شفیق شاہ، عبدالمنان، راشد محمود، خالد مسیح، امجد خاں،راشد گجر، بابر گل اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے سروسز ہسپتال کے ملازمین اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین کام کرنے پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرمحمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے اور امید ظاہر کی کہ سروسز ہسپتال میں ملازمین کی خالی سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کرکے ہسپتال کے نظام کو مزید بہتر بنائیں گے اور بھرتی میں ہسپتال ملازمین کے تعلیم یافتہ بچوں کو اولین ترجیح دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4