راجن پور پولیس کی کارروائیاں ٹاپ10اشتہاری گرفتار

    راجن پور پولیس کی کارروائیاں ٹاپ10اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


را جن پور (نا مہ نگار)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن۔ڈی پی او راجن پور چوہدری احسن سیف اللہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں خطرناک، بدنام زمانہ اور دہشت (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
کی علامت سمجھے جانے والے ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان سلاخوں کے پیچھے جن کی تفصیلات ذیل ہیں۔1) ساجد عرف کالو ولد رحیم بخش قوم میو (تھانہ سٹی جام پور)(2) قربان ولد رسول بخش قوم گھائی(تھانہ سٹی جام پور) 3) لیاقت حسین ولد اللہ ڈتہ قوم لاشاری (تھانہ سٹی راجن پور) 4) فلک شیر ولد غلام محمدقدریشک(تھانہ سٹی راجن پور) 5) شاہد ولد پیر بخش قوم گوپانگ (تھانہ فاضل پور)) پنل ولد پیر بخش قوم پتافی(تھانہ عمر کوٹ)7) جاوید ولد حضور بخش قوم گوپانگ (تھانہ عمرکوٹ) محمد بلال ولد اللہ وسایا قوم چانڈیہ (تھانہ صدر جام پور)9) محمد رفیق عرف پی ٹی ولد اللہ بخش (تھانہ صدر راجن پور)جن پر مجموعی طور پر مختلف تھانہ جات میں مختلف نوعیت کے 135 سنگین مقدمات درج تھے جن چوری/ڈکیتی/راہزنی: 79 مقدمات موٹر وہیکل چوری: 24 مقدمات اسلحہ ناجائز: 24 مقدمات تیل چوری: 6 مقدمات اقدام قتل: 2 مقدماتشامل ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی پورے پنجاب میں اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر حوصلہ افزائی کی اور تمام پولیس آفیسرز کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس اسی طرح اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرہ تنگ رکھے گی۔
اشتہاری