کالے یرقان میں مبتلا 3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے

کالے یرقان میں مبتلا 3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔3 زیر علاج۔ تفصیل کیمطابق چک51پی کی رہائشی 70سالہ ساجدہ بی بی‘ ملک پور کا 40سالہ شاہد اقبال اور اڈا خانپور کا رہائشی80سالہ محمدعظیم کوکالے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ ز ید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ3متاثرین جن میں سہجہ کارہائشی 55سالہ اللہ ڈیوایا‘ جیکب آباد(سندھ) کا40سالہ واحد بخش اور گلشن اقبال کارہائشی50سالہ محمد سعید کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر