گیس بحران بدستور جاری صارفین لکڑیاں جلانے پر مجبور

گیس بحران بدستور جاری صارفین لکڑیاں جلانے پر مجبور

  



اوچ شریف(نامہ نگار)سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر سوئی گیس غائب گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا,صارفین گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث لکڑیاں جلانے پر مجبور,تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر اورگردنواح میں سخت سردی کی لہر جاری ہے سردی بڑھتے ہی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

سوئی گیس غائب ہو گئی ہے گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کھانا پکانے کے لیے خواتین کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے صبح کے وقت گیس نہ ہونے پر ناشتہ بنانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے,محلہ جگ پورہ,سودھگان,شمیم آباد,محلہ گیلانی محلہ بخاری۔شمس کالونی اکبر ٹاؤن ودیگر علاقوں کے گھریلو صارفین سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی وجہ سے بلوں کی ادائیگی کے باوجود کھانا پکانے کے لیے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں,رانا محمد اسلم,ملک مشتاق احمد,عبدالستار,اسد نواز,ندیم خان,منیر احمد ودیگران نے سوئی گیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے.

گیس بحران

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...