ہومیو پیتھک کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ ڈاکٹر محمود الحق

ہومیو پیتھک کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ ڈاکٹر محمود الحق

  



ملتان (وقائع نگار)نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی پاکستان کے صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمودالحق باسی اور نائب صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر اراکین این سی ایچ اور ڈاکٹر عابد رضا بھٹی۔ڈاکٹر ناصر کھوکھر۔ ڈاکٹر تبسم حسین ڈاکٹر راحیل محمد۔ڈاکٹر صدیق علی انصاری۔ڈاکٹر فاروق لنگاہ صدر پی ایچ ایم اے نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہومیو پیتھک کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ رجسٹرڈ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز انسانی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

خدمت سے سرشار ہوکر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔جن کو صوبائی سطح پر موجود خاکی اسامیوں پر تعینات کیا جائے۔تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھک (حکومت پاکستان) سازشی عناصر کی جانب سے مشکلات کے باوجود ہومیو پیتھ ڈاکٹرز کی راہ میں مشکلات کم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ملک اہم ترین سات یونیورسٹیوں میں ہومیو پیتھی کی اعلی تعلیم فراہم کرنے کے ضمن میں بی ایچ ایم ایس کی تعلیم دی جارہی ہے۔اس ڈگری کے حامل فارغ التحصیل ہومیو پیتھ ڈاکٹرز کیلئے اسامیاں فراہم کرنے کو یقینی بنایا ہے۔وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فارم سات کے نام پر ادویات ساز ادارے سٹور اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے۔اگر ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ ختم نہ ہوا۔تو سازشی عناصر کے خلاف کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

ہومیو پتھک

مزید : ملتان صفحہ آخر