کوٹ ادو‘ 14من سے زائد بیمار ومردہ جانوروں کا گوشت برآمد

کوٹ ادو‘ 14من سے زائد بیمار ومردہ جانوروں کا گوشت برآمد

  



کوٹ ادو (تحصیل رپوٹر)اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کا محکمہ لائیوسٹاک  کے ڈاکٹر ہمراہ چھاپہ، 14من سے زائد بیمار لاغر اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمدکرلیا،2لاغر زندہ جانور بھی برآمد، قصاب فرار،ٹیم نے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس میں کام کرنے والے2ملازم گرفتارکرلئے،سلاٹر ہاؤ کو سیل کر دیاگیا،ناقص گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا جانا تھا،گوشت کو تلف کر دیا(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

 گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر عبدالحمید ہمراہ پرانی سبزی منڈی  ہنجراء کالونی مناہل میرج ہال کے عقب میں بنا غیر قانونی سلاٹر ہاؤ س پر چھاپہ مارا اور چھاپہ کے دوران 510کلو گرام بیمار لاغر اور مردہ جانور کا گوشت برآمد کرلیا جبکہ موقع سے2بیمار لاغر زندہ جانور بھی قبضہ میں لے لئے، موقع سے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس مالک  عظیم عرف جیمو اور سہیل راجہ  فرار ہو گئے جبکہ ٹیم نے سلاٹر ہاؤس پر کام کرنے والے2ملازم ےٰسین اور اختر کو گرفتار کرلیا جبکہ فوڈ اتھارٹی ٹیم نیغیر قانونی سلاٹر ہاؤس کو سیل کرکے مالکوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ویٹر نری ڈاکٹر عبدالحمید کی نگرانی میں تمام گوشت کو تلف  کرکے اسے زمین بوس کردیا گیا۔

ناقص گوشت 

مزید : ملتان صفحہ آخر