حیدرآباد، گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق 

حیدرآباد، گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق 

  



حیدرآباد(آئی این پی) صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد 12میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 2 بچے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق لواحقین نے صبح اہل خانہ کے نہ اٹھنے پر کمرے کا دروازہ توڑا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، افسوس ناک واقعے میں وقار اور ان کی اہلیہ سمیت 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں کو بھٹائی اسپتال لایا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گزشتہ روز گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3بچے شامل تھے۔

 گیس لیکیج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...